نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز میں بھی بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹام لیتھم نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں شاندار کم بیک کیا۔
انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کرنا بہترین تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل ہوگا
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل ہر ایک روزہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین وائٹ بال کھلاڑی ہیں۔