داتا کی نگری لاہور میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کے باعث ایک اور جان چلی گئی ہے ، تیز دھار ڈور نے 5 سالہ کمسن بچے کا گلا کاٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ علی اصغر نامی کمسن بچے کے ساتھ لاہور کے علاقے شفیق آباد میں پیش آیا جبکہ واقعے کے فوراً بعد بچے کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی 5 سالہ بچہ علی اصغر گلے پرآنے والے شدید زخموں کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ علی اصغر کی وفات زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کے بعد بچے کے والدین سے افسوس کا اظہار اور بچے کیلئے ایصالِ ثواب کی دعا کرتے ہوئے واقعے کی فوری تفتیش اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے بکنگ آفس بند، ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے