کراچی:لاک ڈاؤن میں شہریوں نے گھروں کی چھتوں سے پتنگیں اُڑانا شروع کردیں۔ پتنگ کی ڈور گلے اور ماتھے پر پھرنے سے لیاقت آباد سمیت مختلف علاقوں میں درجن بھر افراد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز لیاقت آباد فلائی اوور پر پتنگ کی ڈور ایک شخص کے گلے اور ماتھے پر لگی،دونوں متاثرہ افرادکے زخمی ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔
مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری، جبکہ لیاقت آباد میں پتنگ کی ڈور پھرنے کا حادثہ کل پیش آیا۔ پتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
لیاقت آباد پولیس انویسٹی گیشن افسر شاہد شاہ اور ناصر نوید نے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔
کارروائی میں کچھ علاقوں میں چھاپے مار کر پتنگ اور مانجھا ضبط کرلیا،لیاقت آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہم ایسا کام نہیں کرنے دیں گے جس میں شہریوں کا نقصان ہو۔