کورین اداکار لی جون ہو نیٹ فلکس سیریز میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے لی جون ہو نیٹ فلکس  سیریز ’کیس ہیرو‘ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔

گزشتہ ہفتے اس حوالے سے کورین میڈیا کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی، تاہم اب اداکار کی ایجنسی نے اس خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق لی جون ہو کو نئی نیٹ فلکس سیریز میں اداکاری کرنے کی پیشکش موصول ہوئی تھی اور وہ فی الحال اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کی کہانی ویب ٹون سے لی گئی ہے جس میں کانگ سانگ وونگ نامی سپر ہیرو کو دکھایا جائے گا جو عام لوگوں کی حفاظت کرتا ہے۔

دریں اثنا اس کی ریلیز، پروڈکشن ٹیم اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے ابھی تک کوئی اور تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔ کام کے محاذ پر، لی جون ہو اس وقت مقبول کورین ڈرامے کنگ دی لینڈ میں ام یون آہ، گو وون ہی، کم گا ایون، آہن سے ہا اور کم جے ون کے ساتھ اداکاری کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ لی جون ہو مشہور کورین پاپ بینڈ 2 پی ایم کے ممبر بھی ہیں اور 23 اگست کو اپنا نیا گانا ریلیز کرنے والے ہیں۔

Related Posts