بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان آج عیدالفطر کے موقع پر پرستاروں کو عید کی مبارک باد دینے کیلئے حسب روایت اپنے گھر ’منت‘ کی بالکونی میں آئے۔
انہوں نے سفید ٹی شرٹ اور سیاہ جینز پہن رکھی تھی جبکہ دھوپ سے بچنے کیلئے سیاہ چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔
پرستاروں نے والہانہ انداز میں شاہ رخ خان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔
کنگ خان نے ہاتھ ہلا کر، سیلوٹ کرکے اور ہاتھ باندھ کر خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا۔
وہ مسکرائے اور سینے پر ہاتھ رکھ کر مبارک باد وصول کی۔