برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو سینٹ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو سینٹ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو سینٹ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا

لندن: پر وقار تقریب میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو سینٹ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا، بادشاہ چارلس کوآرچ بشپ نے کنگ ایڈورڈ تاج پہنایا۔

ویسٹ ایبے میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں مختلف رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔

آرچ بشپ آف کینٹربری نے تقریب کے دوران بادشاہ چارلس سوئم سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط کر دیے، گزشتہ 70 سال کے دوران تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب ہے، شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں۔

پرنس ہیری بھی تقریب میں شرکت کیلئے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے ہیں جبکہ پرنس اینڈریو، پرنس ایڈورڈ، پرنسس یوجین اور پرنسس این بھی تاجپوشی کی تقریب میں شریک ہیں۔

تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجیں گے اور توپوں کی سلامی پیش کی جائے گی، تاجپوشی کی یہ روایت 1066 میں شروع ہوئی تھی جس کا سلسلہ جاری ہے اور آج شاہ چارلس سوئم 40ویں بادشاہ کا تاج اپنے سر پر سجارہے ہیں۔

دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تقریب کے دوران اُن کی 75 سالہ دوسری اہلیہ ملکہ کیملا کو بھی تاج پہنایا جائے گا۔

شاہ چارلس اور ملکہ کمیلاتاج پوشی کے بعد 4 ٹن سونے کی بنی ہوئی اسٹیٹ کوچ میں روانہ ہوں گے جو جارج سوئم کے لیے بنایا گیا تھا، وہ 39 ممالک کے 4 ہازر فوجی اہلکاروں کے ایک میل طویل جلوس میں واپس بکنگھم پیلس پہنچیں گے۔

توقع ہے کہ ہزاروں لوگ سڑکوں پر کھڑے ہوں گے اور دنیا بھر سے لاکھوں لوگ اسے دیکھیں گے،شاہ چارلس کی مرحوم والدہ کی تاجپوشی کے بعد یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔

شاہ چارلس اور ملکہ کیملا تقریبات کے آغاز پر جدید ڈائمنڈ اسٹیٹ جوبلی کوچ میں بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبے تک جائیں گے۔

مزید پڑھیں:برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی آج ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی

اتوار کے روز رات آٹھ بجے ونڈسر کیسل میں ’کورونیشن کانسرٹ‘ منعقد کیا جائے گا، جس میں ایک ہزار افراد شریک ہوں گے جبکہ پیر 8 مئی کو برطانیہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Related Posts