امریکی اداکارہ کِم نے اٹلی سے مجسمہ اسمگل کرنے کا الزام مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی اداکارہ کِم نے اٹلی سے مجسمہ اسمگل کرنے کا الزام مسترد کردیا
امریکی اداکارہ کِم نے اٹلی سے مجسمہ اسمگل کرنے کا الزام مسترد کردیا

امریکی اداکارہ کِم کرداشیئن نے اٹلی سے اپنے نام پر ایک قدیم رومی مجسمہ کیلیفورنیا اسمگل کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے خود سے منسوب خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی سے مذکورہ مجسمہ مبینہ طور پر تقریباً 5 سال قبل 2016ء میں امریکا پہنچا۔ مجسمے کے متعلق اطالوی ماہرِ آثارِ قدیمہ کا کہنا تھا کہ کلاسیکل پیپلو فارس اسٹائل کے مجسمے کو لوٹ کر غیر قانونی طریقے سے امریکا لایا گیا۔

اطالوی ماہرِ آثارِ قدیمہ نے کہا کہ عدالتی دستاویز کہتی ہے کہ مجسمہ اداکارہ نے امپورٹ کرکے وصول کیا،پھرایلکس وورڈٹ نامی شخص نے نوئل رابرٹس ٹرسٹ کو اسی سال 11مارچ کے روز فروخت کردیا، ٹرسٹ کِم کرداشیئن اور شوہر کی ملکیت سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب امریکی اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی مجسمہ نہیں خریدا۔ کم کرداشیئن کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ ہمارا یقین ہے کہ ہوسکتا ہے کِم کرداشیئن کے نام پر مجسمہ خریدا گیا ہو تاہم اداکارہ نے اسے کبھی وصول نہیں کیا اور وہ لین دین سے  لاعلم ہیں۔

کِم کرداشیئن کے ترجمان نے مجسمہ غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مجسمے کی غیر قانونی درآمد پر تحقیقات کی جائیں اور اسے حقیقی مالکان کے حوالے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کامیڈین کونین کا مشہور مزاحیہ ٹی وی شو کو آئندہ ماہ ختم کرنے کا اعلان

Related Posts