کراچی کے جناح ہسپتال میں زیرِ علاج عبید نامی مریض کا گرہ نکالنے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبر بے بنیاد نکلی۔ ہسپتال انتظامیہ نے خبر کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ مریض کے پیٹ پر آپریشن یا کٹ کا کوئی نشان نہیں ہے۔ عبید نامی مریض کا سی ٹی اسکین تو کیا گیا ہے۔ گردہ نہیں نکالا گیا۔
جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ عبید اسپیشل پرسن ہے جو سڑک پر ہونے والے ایک حادثے میں زخمی ہوگیا جسے طبی امداد مہیا کرنے کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا۔ گردہ نکالنے سے متعلق کوئی ثبوت دستیاب نہیں۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ عبید کا علاج جناح ہپستال کے نیورو سرجری وارڈ میں ہورہا ہے۔ عبید کی حالت تسلی بخش قرار نہیں دی جاسکتی، پھر بھی اس کا گردہ نہیں نکالا گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے 16 بار گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکار کو اپنا گردہ دیدیا