کیارا اڈوانی کی میٹ گالا 2025 میں شاندار انٹری، سوشل میڈیا پر لباس کے چرچے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kiara Advani Makes MET Gala 2025 Debut
bollywoodshaadis

نیویارک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا اڈوانی نے میٹ گالا 2025 میں اپنی پہلی شرکت سے مداحوں کو حیران کر دیا۔

انہوں نے مشہور بھارتی ڈیزائنر گورو گپتا کے تیار کردہ مخصوص لباس میں نہ صرف اپنے مخصوص انداز کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی حمل کی حالت کو فخر سے پیش کیا۔

کیارا نے سیاہ رنگ کے آف شولڈر گاون میں شرکت کی جس میں سنہری رنگ کا دل نما پلیٹ شامل تھا۔ یہ دل، ایک اور چھوٹے دل سے جُڑا ہوا تھا جو اُن کے ابھرتے ہوئے پیٹ پر نمایاں تھا اور دونوں دلوں کو سنہری زنجیر سے آپس میں جوڑ کر ایک تخیلاتی نال کی صورت دی گئی تھی۔

Kiara Advani, Gaurav Gupta, MET 2025, Bravehearts

ڈیزائنر گورو گپتا نے انسٹاگرام پر اس لباس کے بارے میں لکھاکہ یہ لباس کیارا اڈوانی کا خراج ہے بغاوت، ورثے اور نئی شروعات کو۔ کیارا کا حاملہ ہونا اس تخلیق کو اور بھی گہرائی بخشتا ہے۔

سنہری دل کی ساخت میں ماں اور بچے کے دلوں کو نال کی صورت جوڑا گیا، جو نسل در نسل وراثت کے سفر کی علامت ہے۔

مزید برآں کیارا کے لباس میں ایک سفید کیپ بھی شامل تھی، جو معروف فیشن ناقد آندرے لیون ٹالی کے 2010 میٹ گالا کے انداز سے متاثر تھی۔ ڈیزائنر کے مطابق، یہ کیپ “ایک محافظ بھی ہے اور ایک نذرانہ بھی”۔

کیارا کے شوہر اور اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اس موقع پر گالا میں تو شرکت نہیں کی لیکن اپنی اہلیہ کی بھرپور حمایت کی۔ جیسے ہی کیارا نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، سدھارتھ نے انہیں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ پوسٹ کیں۔

Kiara Advani, Gaurav Gupta, MET 2025, Bravehearts

کیارا اڈوانی نے نہ صرف اپنی فیشن حس سے بلکہ ایک نئے رشتے کی شروعات کے جشن سے سب کو متاثر کیا۔ وہ اس سال میٹ گالا میں بالی ووڈ کے دیگر بڑے ناموں جیسے شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، اور گلوکار دلجیت دوسانج کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔

واضح رہے کہ میٹ گالا صرف دعوت نامے کی بنیاد پر ہوتا ہے، جو وگ میگزین کی ایڈیٹر ان چیف اینا وِنٹور کی طرف سے بھیجا جاتا ہے، جو 1995 سے اس ایونٹ کی صدارت کرتی آ رہی ہیں۔

Related Posts