KIAموٹرز کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک سرکاری پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ملک بھر میں اپنی 4ڈیلر شپ بند کردی ہے۔
پاکستان میں KIAآپریشنز کی ذمہ دار لکی موٹر کمپنی (LMC) نے اس فیصلے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی، پریس ریلیز کے مطابق متاثرہ ڈیلرشپ کے آپریشن کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
اس سے قبل، Kia نے کراچی میں اپنی قابل ذکر سہولت کو بند کردیا تھا، جسے KIAموٹر ز شاہراہ فیصل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کمپنی کی طرف سے چلنے والا شوروم جگہ کے مالک کے ساتھ لیز کے معاہدے کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے بند تھا جس کی تجدید نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں:اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 294روپے ہوگئی
حالیہ پیش رفت کے نتیجے میں، Kia کی موجودگی اب 16 شہروں اور تقریباً 30 ڈیلرشپ تک محدود ہو گئی ہے۔ تاہم، گاڑیاں بنانے والی کمپنی پاکستان کے بڑے شہروں میں فروخت، خدمات اور اسپیئر پارٹس کی معاونت فراہم کررہی ہے۔