خیبرپختونخوا پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے موبائل فون ایپلیکیشن متعارف کروا دی۔
ہیلپ لائن ایپلیکیشن متعارف کرانے کی تقریب میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی سمیت اعلیٰ افسران اور سول سائٹی نے شرکت کی۔
کمزور طبقے کی پولیس تک آسان اور فوری رسائی کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے موبائل فون ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔
آئی جی پشاور نے کہا کہ اس ایپ کے استعمال سے خواتین، خواجہ سرا، خصوصی افراد، اقلیتی برادری اور بچے پولیس اسٹیشن آئے بغیر اپنے مسائل سے پولیس کو آگاہ کرسکیں گے۔
خیبرپختونخوا پولیس نےخواتین، بچوں، اقلیتی برادری،خواجہ سراؤں اور سپیشل افراد کی فوری مدد کیلئے موبائل ایپ” اہم” EHMمتعارف کروادی۔ اب خواتین،بچے،اقلیتی برادری،خواجہ سراء اور سپیشل افراد سنگل کلک کےزریعے پولیس کی فوری مددحاصل کرسکتے ہیں۔عوام EHMایپ کوPlay Storeسےڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں pic.twitter.com/gvvPIPzVSg
— KP Police (@KP_Police1) July 27, 2022