پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کورونا وائرس کا شکار رہنماؤں کیلئے دُعاؤں میں مصروف ہوگئے جبکہ متعدد ن لیگی رہنما اب تک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال، ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب اور طاہرہ اورنگزیب، ڈاکٹر طارق فضل اور سلمان رفیق کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنے بھائی سلمان رفیق سمیت کورونا وائرس میں مبتلا تمام تر لیگی قیادت کیلئے د:ُعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام متاثرین کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) June 10, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، انہو ں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آگیا۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنی بیماری کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے احسن اقبال نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں: ن لیگ کے رہنما احسن اقبال بھی کورونا کا شکار ہوگئے