سانحہ پی آئی سی نے اخلاقی اور انتظامی گراوٹ کے ریکارڈ قائم کیے۔خواجہ سعد رفیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ پی آئی سی نے اخلاقی اور انتظامی گراوٹ کے ریکارڈ قائم کیے۔خواجہ سعد رفیق
سانحہ پی آئی سی نے اخلاقی اور انتظامی گراوٹ کے ریکارڈ قائم کیے۔خواجہ سعد رفیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سانحہ پی آئی سی نے اخلاقی و انتظامی گراوٹ کے بد ترین ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دشمن ممالک حالتِ جنگ میں بھی ہسپتالوں پر حملہ نہیں کرتے، بے گناہ مریضوں کا ناحق خون کس کے سر جاتا ہے؟ ہسپتال  کی قیمتی سرکاری مشینری کو تباہ کرنا کیا تخریب کاری نہیں؟

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  سیاسی اختلاف سے بالا ہو کر کر صوبائی وزیر فیاض چوہان پر تشدد اور یاسمین راشد سے بدسلوکی کی شدید مذمت کرتا ہوں، دلی دکھ ہوا۔ 

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ متشدد وکلاء ہوں یا جھگڑالو ڈاکٹر ، سب کو قانون کا سامنا کرنا چاہئے ۔ جتھوں اور گھیراؤ کی سیاست نے ریاست کا استحکام اور سلامتی داؤ پر لگا دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا  کہ اگر خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو یہ بھٹو کے بعد پاکستان کو دوسرا گھاؤ ہوگا جو پھر مندمل نہیں ہوگا ،جو شخص اپنی بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر سزا کاٹنے پاکستان آیا آپ اس سے شورٹی بانڈز مانگ رہے ہو؟

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر13 نومبر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ احتساب عدالت اوپن کورٹ ہے لیکن پولیس عدالتوں کو تالے لگا رہی ہے ،رپولیس نے منتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ ناروا سلوک کیا اور انہیں دھکے دئیے ،ہمارے اراکین اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تحریک استحقاق پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کو کچھ ہوا تو پاکستان کو دوسرا گھاؤ ہوگا۔ سعد رفیق

Related Posts