خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات
خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبالہ خیال کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگ کے سینئر رہنما ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق نے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خواجہ برادران نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

ملاقات کے دوران چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھ کر ہم سب نے بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔تبھی اس وباء پر قابو پانا ممکن ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چودھری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے یہ آج کا تعلق نہیں ہے، ہمارے بزرگ، چودھری صاحبان اور ان کے بزرگوں کے آپس میں بڑے گہرے مراسم تھے۔اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔تاکہ یہ سلسلہ ہمیشہ ایسا ہی چلتا رہے۔

Related Posts