خواجہ آصف کو گھر کا کھانا، ادویات اور میٹریس فراہم کیا جائے۔عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اثاثہ جات کیس، خواجہ آصف کی درخواستِ ضمانت کی سماعت آج ہوگی
اثاثہ جات کیس، خواجہ آصف کی درخواستِ ضمانت کی سماعت آج ہوگی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کیلئے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا ہے کہ خواجہ آصف کو گھر کا کھانا، ادویات اور اسپیشل میٹریس فراہم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے خواجہ آصف کو جیل میں سہولیات دینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کو گھر کا کھانا، ادویات اور سپیشل میٹریس فراہم کیا جائے،جیل رولز 1978 کی دفعہ 375 کے تحت سپرنٹنڈنٹ جیل سہولیات فراہم کریں۔ 

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ خواجہ آصف کے وکیل نے جیل میں بی کلاس سہولیات کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھا، خواجہ آصف کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ آصف ضعیف ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی عمر 70 سال ہے جس کیلئے آنکھوں کا معائنہ درکار ہے۔ خواجہ آصف نے گھر کے کھانے، میڈیکل سہولیات، اور گرم ہیٹر کی استدعا کی۔عدالت نے حکم دیا کہ خواجہ آصف کے آنکھوں کے معائنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل انتظامات کریں۔