عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو سیاسی منظرنامے سے ہٹا دیں گے۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

سیالکوٹ: سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو سیاسی منظر نامے سے ہٹا دیں گے جبکہ 9 مئی والا دن انتہائی تکلیف دہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 4 سالہ تاریک دور میں ترقی نام کی کوئی چیز نہیں ہوئی۔ یومِ آزادی پر بھی 9 مئی کے تکلیف دہ واقعے کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے نواز شریف سے رابطہ کیا تھا۔ خواجہ آصف

بیان میں سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ایک بغاوت تھی جس میں کوئی پاکستانی شرکت نہیں کرسکتا۔ ایسے لوگ پاکستان کے دشمن تو ہوسکتے ہیں، دوست نہیں ہوسکتے۔ نئے دور میں عوامی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ہر یومِ آزادی پر تجدیدِ عہد کرتے ہیں اور جشنِ آزادی کے بعد زندگی کے معمولات دوبارہ بحال ہوجاتے ہیں۔ رواں برس یومِ آزادی پر 9 مئی کے تکلیف دہ واقعے کی یاد رہ گئی جو ایک بغاوت تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی نے نگراں وزیر اعظم کیلئے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔

گزشتہ ماہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نگراں وزیر اعظم کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ کردئیے ہیں اور پانچوں نام سیاستدانوں کے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے نواز شریف سے رابطہ کیا تھا۔

Related Posts