جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجاز سے تمام مراعات واپس لینا ہونگی۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجاز
نئے آرمی چیف کی تقرری پر نواز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، خواجہ آصف

سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے مستعفی ججز جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجاز سے تمام مراعات واپس لینا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے غلام سرور کیلئے نشست چھوڑنا باعثِ شرمندگی ہوگا جبکہ غلام سرور نواز شریف کے خلاف جیسی گفتگو کرتے تھے، بھولا نہیں ہوں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODE5NTgsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MTk1OCAtINi52YXYsdin2YYg2K7Yp9mGINqp24wg2KrZiNi024Eg2K7Yp9mG24Eg2qnbjCDaqduB2KfZhtuM2KfauiDYs9mG2KfYqtuSINuB2YjYptuSINi02LHZhSDYotiq24wg24HbktuU2K7ZiNin2KzbgSDYoti12YEiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTMxNjU4LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIyLzA4L0tod2FqYS1Bc2lmLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYudmF2LHYp9mGINiu2KfZhiDaqduMINiq2YjYtNuBINiu2KfZhtuBINqp24wg2qnbgdin2YbbjNin2rog2LPZhtin2KrbkiDbgdmI2KbbkiDYtNix2YUg2KLYqtuMINuB25LblNiu2YjYp9is24Eg2KLYtdmBIiwic3VtbWFyeSI6Iti52YXYsdin2YYg2K7Yp9mGINm+2LEg2KrZhtmC24zYryDaqdix2KrbkiDbgdmI2KbbkiDYs9in2KjZgiDZiNiy24zYsdmQINiv2YHYp9i5INiu2YjYp9is24Eg2KLYtdmBINmG25Ig2qnbgdinINuB25Ig2qnbgSDZhdis2r7bkiDYp9izINqp24wg2KrZiNi024Eg2K7Yp9mG24Eg2qnbjCDaqduB2KfZhtuM2KfauiDYs9mG2KfYqtuSINuB2YjYptuSINio2r7bjCDYtNix2YUg2KLYqtuMINuB25LblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح غلام سرور خان نے سول ایوی ایشن کی وزارت تباہ کردی، ان کیلئے ن لیگ کا نشست چھوڑنا شرمندگی کا سبب بنے گا۔ میں اس چیز کا بالکل دفاع نہیں کروں گا۔ دانیال عزیز کا آزاد حیثیت سے الیکشن درست نہیں۔

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جب پارٹی پر حملے ہوئے تو دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے فرنٹ لائن پر ن لیگ کا دفاع کیا۔ الیکشن میں مجبوری کی وجہ سے وفادار رہنماؤں سے زیادتی ہوتی ہے۔  فیض آباد دھرنا کمیشن کو میری گفتگو میں دلچسپی نہیں تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اس کی توشہ خانہ کی کہانیاں سناتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔معیشت 2 سال میں نہ صرف کھڑی کریں گے، بلکہ بھاگنے لگے گی۔ 

نومبر کے دوران سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے والے ہیں۔سپریم کورٹ عوامی عدالت ہے۔ 8فروری کو فیصلہ عوام کریں گے۔ 

Related Posts