سیالکوٹ: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے ہمالیہ جیسے مسائل حل کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پی ڈی ایم حکومت کی 12 سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر احسن انداز میں چلے۔
آرمی چیف کا ایران سے دہشت گردی کیخلاف باہمی تعاون پر اتفاق
خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ہمالیہ جیسے مسائل حل کرنے میں کامیاب رہی۔ گزشتہ 13ماہ سے وزیر اعظم شہباز شریف توازن کے ساتھ 12 سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آسف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی نسل کو لیپ ٹاپ دئیے، انہوں نے دانش اسکول کا سلسلہ شروع کیا جو ایک بنیادی اقدام ہے تاہم یہ اقدامات بعد میں آنے والی حکومت نے روکے جو افسوس کی بات ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کے خلاف مہم گری ہوئی حرکت ہے جس کا سب کو مل کر جواب دینا ہوگا۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے 8روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف کے خلاف مہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ذہنی اختراع ہے۔ سب کو مل کر اس کا جواب دینا چاہئے۔ مہم کے سارے راستے عمران خان کی طرف جارہے ہیں۔