عدالت نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Khawaja Asif moves court to obtain Class B in jail

لاہور: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی خواجہ آصف کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدعنوانی کے الزامات پر ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی۔ قومی احتساب بیورو کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو متعدد بار اپنی صفائی میں بیان دینے کے مواقع فراہم کیے گئے، تاہم وہ نیب افسران کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں خواجہ آصف کے وکیل نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نیب کو وہ تمام ریکارڈ فراہم کیا تھا جو انہوں نے خواجہ آصف سے طلب کیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج خواجہ جواد الحسن نے کہا کہ اب خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اِس لیے نیب کو تفتیش کرنے دیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ خواجہ آصف کو جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کیلئے قومی احتساب بیورو کے حوالے کیا جائے۔ ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری چل رہی ہے۔

خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطاطبق خواجہ آصف، اہلیہ اور صاحبزادے کے نام پر 81 کروڑ روپے کے اثاثوں پر تحقیقات ہورہی ہیں۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے خواجہ آصف کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو نیب نے حراست میں لے لیا،  خواجہ آصف کو نیب نے احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

 مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف پر آمدن سے زیادہ اثاثوں کا کیس چل رہا ہے، نیب نے کارروائی کرتے ہوئے خواجہ کو 2 روز قبل حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: نیب نے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کوحراست میں لے لیا