عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کردی
عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کردی

لاہور: عدالت نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں خواجہ آصف کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔

بعد ازاں عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کردی۔ اثاثہ جات کیس کی آئندہ سماعت بھی 22 اپریل کو ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کیلئے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ خواجہ آصف کو گھر کا کھانا اور ادویات فراہم کی جائیں۔

 احتساب عدالت لاہور نے خواجہ آصف کو جیل میں سہولیات دینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 30 جنوری کو جاری کردہ تحریری حکم میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کو گھر کا کھانا، ادویات اور سپیشل میٹریس فراہم کیا جائے،جیل رولز 1978 کی دفعہ 375 کے تحت سپرنٹنڈنٹ جیل سہولیات فراہم کریں۔ 

مزید پڑھیں: خواجہ آصف کو گھر کا کھانا، ادویات اور میٹریس فراہم کیا جائے۔عدالت کا حکم

Related Posts