بھارتی میڈیا مودی سے زیادہ عمران خان کی حمایت کررہا ہے۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا انڈین وزیر اعظم نریندر مودی سے زیادہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے تناظر میں کہا کہ بھارتی میڈیا مودی کی اتنی حمایت نہیں کرتا جتنی اس وقت عمران خان کی حمایت کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیمرا نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف عمران خان جو فرمائشی زبان بول رہا ہے، اس کو بھارتی میڈیا مکمل کوریج دے رہا ہے۔

پیغام میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں ایک پاکستانی کی پہچان کی ساری سرخ لکیریں عبور کر گیا۔ ازلی دشمن کا ترجمان بن گیا۔ یہ کیسا پاکستانی ہے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سیالکوٹ میں7 روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی بھی حکومتی نمائندہ توشہ خانہ کے تحائف اپنے پاس نہیں رکھ سکتا اور وزیر اعظم شہباز شریف کو جتنے بھی تحائف ملے وہ سرکاری خزانے میں رکھے جا رہے ہیں۔

Related Posts