اثاثہ جات کیس، خواجہ آصف کی درخواستِ ضمانت کی سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اثاثہ جات کیس، خواجہ آصف کی درخواستِ ضمانت کی سماعت آج ہوگی
اثاثہ جات کیس، خواجہ آصف کی درخواستِ ضمانت کی سماعت آج ہوگی

لاہور: عدالت اثاثہ جات کیس میں نیب کے خلاف ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواستِ ضمانت کی سماعت آج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی درخواستِ ضمانت کی سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواستِ ضمانت میں تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

خواجہ آصف کی درخواستِ ضمانت میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا۔ خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے 20 اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی۔

جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر

Related Posts