اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹرظفر مرزا کو حقیقت کا سامنا کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پرسوں جیو کے پروگرام نیا پاکستان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے خوشخبری دی کہ ابھی تک محکمۂ صحت کا انفراسٹرکچر کورونا کے خلاف 25 فیصد استعمال ہوا ہے۔
سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ کورونا وائرس کے مریض در بدر اور پریشان گھوم رہے ہیں اور ملک کے نجی و سرکاری ہسپتالوں میں انہیں رکھنے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی حالتِ زار بیان کرنے کے بعد رکنِ قومی اسمبلی نے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وقت ہے ڈاکٹر صاحب! حقیقت کا سامنا کریں۔
پرسوں جیو کے پروگرام نیا پاکستان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نےخوشخبری دی کہ ابھی تک ھمارا ھیلتھ انفراسٹرکچرکرونا کی وبا کے لئے 25%استعمال ھورہا ھے۔حقیقت میں کرونا کے مریض رل رھے ھیں نجی و سرکاری ھسپتالوں میں گنجائش ختم ھے۔وقت ھے ڈاکٹر صاحب حقیقت کا سامنا کریں
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 1, 2020