میدانِ عرفات میں خطبۂ حج، اللہ کا کوئی شریک نہیں۔ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میدانِ عرفات میں خطبۂ حج، اللہ کا کوئی شریک نہیں۔ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم
میدانِ عرفات میں خطبۂ حج، اللہ کا کوئی شریک نہیں۔ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم

مکہ مکرمہ: مسلمانوں کی سب سے بڑی عبادت حج کے دوران میدانِ عرفات میں حج کا خطبہ دیتے ہوئے وقوفِ عرفات کے امام ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ مسلمانو! اللہ کا کوئی شریک نہیں ہے۔ وہ یکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج عازمینِ حج وقوفِ عرفات کیلئے میدانِ عرفات میں جمع ہوئے ہیں۔ ہر سال حج کے موقعے پر امتِ مسلمہ اسی طرح لاکھوں کی تعداد میں میدانِ عرفات میں جمع ہوتی ہے۔ امامِ عرفات محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے خطبے کے دوران کہا کہ اللہ کا کوئی شریک نہیں جبکہ اس نے اپنا وعدہ پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب، حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کا آغاز

میدانِ عرفات میں جمع عازمینِ حج سے خطبے کے دوران محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو، اس سے ڈرتے رہو۔ اللہ تعالیٰ نے نماز، روزے اور زکوٰۃ کی ادائیگی کا حکم دیا۔ اللہ نے قرآن میں فرمایا، تم پر حج فرض ہے۔ اللہ کی کتاب قرآنِ مجید دیگر آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے۔

خطبۂ حج کے دوران امامِ عرفات نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو آخری نبی بنا کر بھیجا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اپنے نفس کا تزکیہ اور تقویٰ اختیار کرو۔ اللہ نے فرمایا کہ اس نے زمین اور آسمان کو 6روز میں تخلیق کیا۔ فرمایا متقی کیلئے جنت کی خوشخبری ہے۔ بہترین انسان وہ ہے جو خیر کی راہ پر گامزن ہو۔

عازمینِ حج کو خطبہ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ اسلام بھائی چارے اور اخوّت کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا۔ والدین کے بعد رشتہ داروں سے اچھا رویہ اختیار کرو۔ امت کو چاہئے کہ ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اے ایمان والو! اللہ کی عبادت کرو۔ بشارت ہے ان لوگوں کیلئے جو نیک کام میں جلدی کرتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سب سے زیادہ اخلاق والا میرے قریب ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں برتری اور فضیلت کا کوئی معیار ہے تو وہ تقویٰ ہے۔ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔اللہ نے فرمایا اپنے گھر والوں کو نیکی کا حکم دو۔

Related Posts