خوشی کپور نے اپنی بہن جھانوی کپور کو فیشن آئیکون قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khushi Kapoor calls sister Janhvi Kapoor a fashion icon at fashion show
Firstpost

بالی وڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے ایک فیشن ویک کے شاندار اختتامی شو میں اپنے ریمپ واک سے مداحوں کو حیران کر دیا۔

خوشی نے مشہور ڈیزائنرز شیامل اور بھومیکا کے لیے ریمپ پر واک کی، اس موقع پر انہوں نے سرخ چمکدار لہنگا اور ہم رنگ بلاؤز زیب تن کیا ہوا تھاجس میں وہ نہایت دلکش نظر آئیں۔

ان کا یہ ریمپ واک سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، اور عوام کی جانب سے انہیں بھرپور داد و تحسین ملی۔شو کے بعد خوشی کپور سے ایک انٹرویو میں ان کے ملبوسات کے انتخاب اور فیشن کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔

 

خوشی نے جواب دیا کہ میرے خیال میں فیشن لازوال ہوتا ہے۔ میں آج بھی اپنی ماں (سری دیوی) کے کپڑے پہنتی ہوں اور اپنی بڑی بہن (جھانوی کپور) کے کپڑے بھی۔ تو میرے نزدیک فیشن کپڑوں میں نہیں بلکہ اس بات میں ہے کہ آپ انہیں کیسے پہنتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک اصل فیشن آئیکون کون ہے، تو خوشی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ہمیشہ میری بڑی بہن جھانوی۔”

خوشی کپور نے فلموں “لوویاپا” اور “نادانیاں” میں ابراہیم علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، جو ناظرین کو پسند آئے۔

فلموں کے ساتھ ساتھ خوشی کپور نے فیشن شوز اور ماڈلنگ کے ذریعے بھی لوگوں کے دلوں میں خاص مقام بنا لیا ہے، ان کا ماڈل جیسا انداز اور پُراثر ریمپ واک ان کے اندازِ فیشن کی پہچان بن چکا ہے۔

Related Posts