خوشی کپور نے اپنے بوائے فرینڈ کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویدانگ رائنا خوشی کے آرچیز کے کو اسٹار ہیں، فوٹو انڈیا ٹوڈے

بالی ووڈ کی نئی اداکارہ خوشی کپور نے ساتھی اداکار ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلقات کو تصاویر کے ذریعے آفیشل کردیا۔

خوشی کپور نے اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ’دی آرچیز‘ کی اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے نظر آئیں۔

مداحوں کی توجہ ان کے گلے میں موجود ایک چین پر گئی، جس پر ’V‘ اور ’K‘ کا لاکٹ بھی شامل تھا جنہیں ویدانگ اور خوشی کے ناموں سے جوڑا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک سفید دل والا ایموجی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ خوشی نے ویدانگ کے نام کی کوئی چیز پہنی ہو۔ پچھلے سال مالدیپ کے ٹور کے دوران مداحوں نے ان کے ہاتھ میں ایک بریسلٹ دیکھا تھا جس پر ویدانگ کا نام لکھا تھا۔

خوشی اور ویدانگ کئی تقریبات، فلمی نمائشوں اور فیشن شوز میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں۔ دونوں نے فلم ’دی آرچیز‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

Related Posts