آمدن سے زائد اثاچہ جات کیس، خورشیدشاہ کیخلاف کیس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

khursheed shah
khursheed shah

اسلام آباد: سابق قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر اسیر رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

قومی احتساب بیورو سکھر کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ، ان کے بیٹوں فرخ شاہ، زیرک شاہ، ان کی بیگمات طلعت بی بی اور گلناز بی بی، داماد صوبائی وزیر اویس قادر شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں داخل ریفرنس کی آج سکھر کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب کے حوالے

سماعت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو ایمبولینس پر این آئی سی وی ڈی اسپتال سے عدالت لایا گیا جبکہ ان کی بیگمات، صاحبزادے اور داماد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور خورشید شاہ کے وکلاء نے اپنے اپنے مختصر دلائل بھی دیئے، عدالت نے نیب کی جانب سے تیار کیے گئے ریفرنس کا جائزہ لیا اور نیب کو آئندہ سماعت پر ملزمان پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Related Posts