کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا۔
تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے خود کو پچھلے پانچ دن سے قرنطینہ کیا ہوا تھا اور آج ٹیسٹ کروایا تو میرا رزلٹ مثبت آیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ 19 ہزار 536 تک پہنچ چکی ہے جبکہ یہ موذی وباء تیزی سے پاکستانیوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جبکہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اراکین بھی اس وباء سے متاثر ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 19 ہزار 536افراد متاثر، 2 ہزار356 جاں بحق
پی ٹی آئی کے رہنماء خرم شیر زمان نے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ، وفاقی وزیر علی حیدر زیدی، زرتاج گل وزیر، حلیم عادل شیخ ودیگر سیاسی رہنماؤں نے خرم شیر زمان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے خود کو پچھلے پانچ دن سے کورنٹائن کیا ہوا تھا اور آج ٹیسٹ کروایا تو میرا رزلٹ مثبت آیا ہے.
— Khurrum Sher Zaman ???????? (@KhurrumZamanPTI) June 10, 2020