پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 کے سابق امیدوار خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف سے کراچی کی تمام نشستیں چھین لی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں سابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ کچھ دیر پہلے اور انتخابات کے 30 گھنٹوں بعد پتہ چلا ہے کہ جس سیٹ این اے 241 سے میں الیکشن لڑ رہا تھا، اس سے پی پی کامیاب ہوگئی۔
ویڈیو پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا کہ این اے 241 پر پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کامیاب ہوگئے ہیں اور یہ اعلان کرنے میں 30 گھنٹے لگ گئے۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ 70 سے 72ہزار ووٹوں سے میں یہ سیٹ جیت رہا تھا اور پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر نہیں تھی۔
Finally Returning Officer gifts my NA241 seat to PPPP’s Mirza Ikhtiar Baig. Mirza sahab kindly be informed that I have Form-45 available with me in which I’m winning this seat by 70k votes, you better find a good lawyer for yourself asap cause I’m not going to give up, ill fight. pic.twitter.com/TFFa2JcFlT
— Khurrum Sher Zaman NA-241 (@KhurumSherZaman) February 9, 2024
سابق رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ الیکشن کے دوران پہلے نمبر پر میں، دوسرے پر جماعتِ اسلامی، تیسرے پر ایم کیو ایم جبکہ چوتھے نمبر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے۔ یہ ان تمام لوگوں کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے جو یہ گندا کھیل کھیل رہے تھے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ اس کھیل سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس سے صرف پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔ تحریکِ انصاف کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تھی جس نے قومی اسمبلی کی 14نشستیں جیتی تھیں، آج اس سے تمام نشستیں چھین لی گئی ہیں۔