پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سیاسی انتقام کی آگ میں اندھی ہوچکی ہے۔خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا بس چلے تو منشیات فروشوں کو بھی سبسڈی دینا شروع کردے، خرم شیر زمان
سندھ حکومت کا بس چلے تو منشیات فروشوں کو بھی سبسڈی دینا شروع کردے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے حلیم عادل شیخ پر مبینہ تشدد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سیاسی انتقام کی آگ میں اندھی ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے بعد مبینہ تشدد پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو ڈرانے، دھمکانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر جیل میں نجی غنڈوں کے ذریعے حملہ کرایا گیا جس پر ہم مسلسل اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کو ڈرانے کیلئے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے  بھی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف کے ساتھ سیاسی بنیاد پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ظلم کر رہی ہے جس کی مذمت کرتی ہوں اور حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہوں۔ سندھ کی مظلوم عوام کی نمائندگی کرنے کی سزا دینے والی ایک آمرانہ حکومت ہے۔

مزید پڑھیں: زرتاج گل حلیم عادل کی گرفتاری پربرہم، سندھ حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ

Related Posts