ویڈیو بیان جاری، خرم لغاری کا تحریکِ انصاف چھوڑنے کے اعلان سے یوٹرن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پی ٹی آئی کے رکنِ پنجاب اسمبلی نے ویڈیو بیان جاری کردیا، خرم لغاری نے تحریکِ انصاف چھوڑنے کے اعلان سے یو ٹرن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے رکنِ صوبائی اسمبلی نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سائفر آڈیو انکوائری، شاہ محمود قریشی ایف آئی اے میں طلب 

گزشتہ روز جاری کردہ ویڈیو بیان میں خرم لغاری نے کہا کہ ہم مونس الٰہی کی قیادت میں عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جارہے ہیں۔ ہم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ویڈیو بیان میں خرم لغاری نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ خرم لغاری نے گزشتہ روز صبح کے وقت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنے اعلان سے مکر جانے والے رکنِ پنجاب اسمبلی نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریکِ انصاف کے دیگر 4 اراکینِ اسمبلی بھی ان کے ہمراہ پارٹی چھوڑنے والے ہیں، تاہم رات کے وقت ہی خرم لغاری ویڈیو بیان جاری کرکے سابقہ بیان سے منحرف ہوگئے۔

خرم لغاری کے یو ٹرن پر ردِ عمل دیتے ہوئے رکنِ پنجاب اسمبلی عمر تنویر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ ملک و قوم کا بیانیہ بن چکا ہے۔ سیدھے راستے سے کوئی ہٹنا چاہتاہے، نہ ہی ہٹایا جاسکتا ہے۔

رکنِ اسمبلی عمر تنویر نے مزید کہا کہ خرم لغاری کے بیان سے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں، ثابت ہوا کہ وہ عمران خان کے نظرئیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

Related Posts