شنگھائی تھرکول منصوبہ، بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی۔خرم دستگیر

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بریک ڈاؤن: رات 10 بجے تک بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی، خرم دستگیر
بریک ڈاؤن: رات 10 بجے تک بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی، خرم دستگیر

اسلام آباد: وزیرِ توانائی خر دستگیر نے کہا ہے کہ شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ اس اغاز سے بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے خواب کو تعبیر مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ توانائی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تھرکول منصوبے کی گنجائش 1 ہزار 320 میگاواٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر ملکی دوروں پر 25وزرا نے ساڑھے6کروڑ خرچ کردئیے 

گفتگو کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ تھل نووا کا 330 میگا واٹ کا منصوبہ بھی تکمیل کو پہنچ گیا۔ نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگیا۔ تھر سے بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ توانائی نے کہا کہ ایک سال میں تھر سے 1 ہزار 980 میگا واٹ بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ تھر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر سے 1 لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ مزید 100 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کیلئے ایران تا گوادر ترسیلی لائن بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس کا مقصد ملک بھر میں توانائی کے بحران پر قابو پانا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری کے دوران بھی ملک بھر میں سیکڑوں گرڈ اسٹیشنز بند ہو گئے۔ وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ ہم نے 1 ہزار 112 گرڈ اسٹیشنز بحال کردئیے ہیں۔ بجلی مکمل بحال ہوگئی۔

Related Posts