کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں اور الیکشن میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا مکمل صفایا کردینگے۔
اپنے ایک خصوصی بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مریم نوازکی تقریروں میں کشمیری عوام سے کم بلکہ بھارت سے ہمدردی زیادہ نظر آتی ہے، لگتا ہے اگلا الیکشن مریم نواز بھارت سے لڑیں گی۔
خرم شیر زمان کاکہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موصوفہ کا یہی اسلوب تقریر ان کے صفائے کا سبب بنا،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مریم نوازکے بابا لندن فلیٹس میں بیٹھ کر کشمیر کی جنگ لڑیں گے، نواز شریف کا ماضی ساز باز مفاہمت سے بھرا ہے، میاں مفرور اور مریم کشمیر میں بغیر جدوجہد کے ووٹ کو عزت دیں گے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کٹھ پتلی وزیراعظم، عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہیں، مریم نواز