امتحانات سے چند گھنٹے قبل ایڈمٹ کارڈ کے لیے طلبہ کا رش قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کنٹونمنٹ انتخابات، پی ٹی آئی کی رینجرز اور فوج کی تعیناتی کی درخواست
کراچی کنٹونمنٹ انتخابات، پی ٹی آئی کی رینجرز اور فوج کی تعیناتی کی درخواست

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں چند گھنٹے باقی ہیں جبکہ بورڈ آفس میں ایڈمٹ کارڈ کے حصول کیلئے طلباء اور والدین کا اتوار کے روز بھی رش لگا ہوا جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

کراچی میٹرک بورڈ آفس دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ کا طلباء کو ایڈمٹ کارڈ سے محروم رکھنا کسی طور پر قبول نہیں۔ بورڈ آفس میں اتوار کے روز بھی بچے والدین کے ہمراہ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کیلئے دھکے کھارہے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کے امتحانات سے متعلق دعوں کی قلعی کھل چکی ہے۔ سندھ حکومت اور بورڈ انتظامیہ جان بوجھ کر کراچی کے بچوں کا مستقبل مشکل میں ڈال رہی ہے

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے بچوں سے ان کی بے بسی کا امتحان لے رہی ہے۔ ایڈمٹ کارڈ کی آڑ میں بچوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ بورڈ انتظامیہ کی نااہلی سے طلباء اور والدین ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ آفس میں ایسے والدین بھی موجود ہیں جنہیں فیسوں کیلئے حراساں کیا جارہا ہے۔ سندھ حکومت ایجوکیشن کو اپنے کاروبار کا ذریعہ بنانے سے گرہیز کرے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے طالب علم پرائیویٹ اور سرکاری مافیا کے درمیان بری طرح پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر تعلیم اور چئیرمین بورڈ سے طلباء کے امتحانات کیلئے مثبت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی پارلیمنٹ میں سیٹ ایسے خالی ہوتی ہے جیسے عوام کی جیب، شہباز شریف

Related Posts