سندھ میں کتوں کے راج کا خاتمہ کرینگے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh government has handed over diseases to citizens: Khurram Sher Zaman

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں کتوں کے راج کا خاتمہ کریں گے،سندھ کی ہر گلی میں کتے موجود ہیں،کتوں کا خاتمہ کیے بغیر عوام کا تحفظ ممکن نہیں۔

میں نے سندھ اسمبلی میں صرف اتنا کہا تھا کہ آج کل سندھ میں کتوں کا راج ہے جس پر پی پی کے وزراء مارنے آگئے جبکہ لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے کے امسال 12 سو واقعات ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں پی پی کی سندھ حکومت کو موت کیوں آجاتی ہے۔سندھ اسمبلی میں جھگڑا ہوا پی پی کے وزراء مارنے پر آگئے، خرم شیرزمان نے بتایا کہ وجہ یہ تھی کہ میں نے کہا سندھ میں آجکل کتوں کا راج ہے،صرف اسی سال لاڑکانہ میں کتے کاٹنے کے 12 سو کیسز ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ کل جامشورو میں ڈھائی سالہ بچی کو کتے نے کاٹا وہ مر گئی۔

کچھ دن پہلے رتوڈیرو میں فرحانہ کھوکھر نامی بچی کو کتوں نے کاٹ لیا تھا،وہ معصوم بچی اسپتال میں تڑپتی رہی بچی کی آنکھ نکال دی کتوں نے،کتوں کو انجکشن کرنے کے لیے سندھ حکومت کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں دودھ کی قیمت میں پھر اضافہ، یکم مارچ سے 130 روپے کلو قیمت مقرر

سندھ کے لوگوں نے ہمیں منتخب کرکے اس ایوان میں بھیجا ہے۔ہم عوام کے مسائل کو اجاگر کرر ہے ہیں،جب عوام کے مسائل پر بات کرتے ہیں تو پی پی کے وزراء ہمیں مارنے پر آگئے۔

ہم انصاف کی آواز اٹھاتے رہیں گے لوگوں کے ساتھ ظلم پر بات کرتے رہیں گے۔سندھ میں کتوں کے راج کا خاتمہ کریں گے،سندھ میں کتا مار مہم کے حوالے سے ان سے جواب ضرور لیں گے۔سندھ کی ہر گلی میں کتے موجود ہیں،کتوں کا خاتمہ کیے بغیر عوام کا تحفظ ممکن نہیں۔

Related Posts