کورونا کی صورتحال مزید خراب ہوئی تو ذمہ دار اپوزیشن جماعتیں ہونگی، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh government has handed over diseases to citizens: Khurram Sher Zaman

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہےکہ کیسز بڑھ رہے ہیں اور اپوزیشن جماعتیں جلسوں پر زور دے رہی ہیں،اب اگر صورتحال خراب ہوئی تو ذمہ دار اپوزیشن جماعتیں ہونگی۔

کورونا کیسز میں اضافے اور اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا الیکشن تھا سب جماعتوں نے اپنی مہم چلائی تاہم اب کورونا کے خطرے کے باوجود اپوزیشن جلسوں پر بضد ہے۔

وفاقی حکومت نے کورونا کے خطرے سے آگاہ کردیا ہے، اب اگر صورتحال خراب ہوئی تو ذمہ دار اپوزیشن جماعتیں ہونگی۔

کیسز بڑھ رہے ہیں اور اپوزیشن جماعتیں جلسوں پر زور دے رہے ہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کے لیے شرم کا مقام ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست میں عوام کو مارنے کی پلاننگ کررہی ہیں۔

اگر کورونا کے کیسز بڑھے تو ذمہ دار یہ دو جماعتیں ہونگی، کیا بھول گئے ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہاتھ جوڑ کر کہتے تھے گھروں سے نہ نکلیں ماسک پہنیں، عوام بھی دیکھے کہ کون سی جماعتیں ہیں جو ملک اور قوم کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری،پاکستانی ماہرین کاکورونا ویکسین کا کامیاب تجربہ ، مریض ٹھیک ہونے لگے

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی راہوں پر نکل چکا ہے، پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Posts