سندھ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Black fungus virus is also rise in Sindh, Khurram Sherzaman said

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ دادو اور جامشورو میں سیلاب سے کئی لوگ متاثر ہوئے، افواج پاکستان کے علاوہ کوئی وہاں موجود نہیں۔

انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، محمود مولوی، سبحان ساحل، ارسلان مرزا، عمران صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو وہاں کیمپ لگاکر بیٹھ جانا چاہیے تھالیکن وزیراعلیٰ صرف ہیلی کاپٹر سے چکر لگا کر نکل گئے، وزراء اور پی ڈی ایم اے کہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی گج ڈیم پر سندھ حکومت نے اربوں روپے لگادیے ہیں،ہر سال لوگ ڈوب جاتے ہیں کوئی تیاری نہیں،ڈیم ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں:عدالت میں سعید غنی نے پٹیشن دائرکردی، معاملہ کافی سنجیدہ لگتا ہے۔علی زیدی

خرم شیر زمان نے کہا کہ افواج پاکستان لوگوں کی خدمت کررہی ہے، فوج کام کرتی ہے اور ان کے اینٹ سے اینٹ بجانے کے بیانات آجاتے ہیں، لوگوں کو فوری راشن فراہم کیا جائے،لوگوں کو شفٹ کرکے محفوظ مقامات پر بھیجا جائے۔

Related Posts