زرداری خاندان کی سانسیں کرپشن اور قبضہ مافیا سے جڑی ہیں، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بڑھتے جرائم، خرم شیر زمان نے وفاق سے مدد طلب کرلی
کراچی میں بڑھتے جرائم، خرم شیر زمان نے وفاق سے مدد طلب کرلی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ زرداری خاندان کی سانسیں کرپشن ، منی لانڈرنگ ، کمیشن اور قبضے سے جڑی ہیں۔ نیب ہر روز آصف علی زرداری کی کسی نئی جائیداد کا پنڈورا باکس کھول دیتا ہے۔

پی ٹی آئی کے میڈیا سیل سے جاری ہونے والے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کے پیسے سے آصف علی زرداری کی نسلوں کا مستقبل سنوارا جارہا ہے، حقوق کراچی کیلئے 18ویں ترمیم پر نظر ثانی وقت کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بدترین انفراسٹرکچر، کھنڈرنما سڑکیں پی پی کی شہر سے نفرت کی گواہی دے رہی ہیں۔ کراچی میں موجود سرکاری اداروں میں مقامی شہریوں کیلئے نوکریاں نہیں ہیں۔ کراچی کے شہریوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک اپنوں سے دور جانا پڑھتا ہے۔

شہرقائد میں پانی کی کمی پر بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سمندر کے کنارے آباد شہر قائد میں صاف پانی کا کوئی نظام نہیں ہے، پیپلز پارٹی صوبہ سندھ میں قہر کی طرح نازل ہوئی ہے، پی پی کا گھمنڈ دھاندلی کی بنیاد پر حاصل کی گئی اکثریت ہے۔

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا جعلی گھمنڈ سندھ کے عوام جلد مٹی کے ڈھیر کردیں گے، سندھ کے عوام باشعور ہیں صوبے میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کے استعمال اور میٹرک امتحانات پر خدشات کا اظہار کردیا

Related Posts