اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ قوم 10 نومبر تک عام الیکشن کی امید رکھے جس کے تحت نئی حکومت منتخب کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ مجھے پوری طرح امید ہے کہ رواں برس انتخابات کا سال ہوگا۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم ایک یا دو دن قبل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
شنگھائی تھرکول، بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی۔خرم دستگیر
انٹرویو کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستانی عوام نئی حکومت کو ووٹ دینے کی پوری توقع رکھیں جو 10 نومبر یا اس سے بھی پہلے ہوسکتے ہیں۔ 12 اگست کو موجودہ پارلیمنٹ اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد خود ہی تحلیل ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ سابق حکمراں سیاسی جماعت تحریکِ انصاف نے ملک بھر میں قبل از وقت انتخابات کیلئے ملک گیر تحریک چلائی تھی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میری حکومت کو غیر ملکی سازش کے تحت گرایا گیا۔
دوسری جانب موجودہ حکومت نے انتخابات کے معاملے میں کبھی کھل کر کوئی تاریخ نہیں دی، تاہم خرم دستگیر کا بیان موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلئے واضح تاریخ کا اعلان کرتا نظر آتا ہے۔