معروف امریکی ماڈل کلووی کارڈاشین نے ایک سوشل میڈیا صارف کے طنز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دوسروں پر بے جا تنقید کرنے والوں کو احساسِ کمتری میں مبتلا قرار دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا ایپ پر اپنی تصاویر کو حد سے زیادہ تدوین کے بعد اپ لوڈ کرنے والی امریکی ماڈل کلووی نے سوشل میڈیا صارف کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو نیچا دکھانے والے خود غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی تصاویرشیئر کرنے کے بعد امریکی ماڈل کلووی نے نفرت انگیز ریمارکس دینے پر سوشل میڈیا صارف کو آئینہ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کیلئے محبت اور خوشیوں کی تمنا کرتی ہوں۔
مشہور امریکی ماڈل کلووی کی انسٹا گرام پوسٹ پر کمنٹس سیکشن میں کچھ منفی تبصرے بھی ہوئے تاہم ایک تبصرے نے ان کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ ایک انسٹا گرام صارف نے کہا کہ اگر عدم تحفظ کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ آپ ہوتیں۔
ماڈل کلووی نے سوشل میڈیا صارف کے پیغام کا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو آئینہ دیکھنا ہوگا۔ صرف عدم تحفظ کے احساس کا شکار افراد دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
کلووی کارڈاشین نے کہا کہ میں آپ کیلئے بہت محبت، صحت اور خوشی کی دعا کے ساتھ یہ بات کہہ رہی ہوں اور مجھے دکھ ہے کہ اس سے آپ کو تکلیف ہوگی۔عوام کی بڑی تعداد نے کلووی کی تعریف بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: مکڈونلڈز کے صارفین کی کورین بینڈ بی ٹی ایس کے ہمراہ عالمی دعوت