کراچی:تبدیلی سرکارنے بڑےشہر والوں کیلئے بڑی خوشخبری سنادی، شہرقائدکےعوام سے کیا گیا جدید ٹرانسپورٹ کا وعدہ پورا کردیاگیا لیکن گرین لائن بسوں کے ٹریک پر آنے کے بعدغریب عوام کیلئے سستی اورآرام دہ سواری کاخواب پوراہوگایانہیں اس کافیصلہ تووقت ہی کرےگا۔
کراچی والوں کے انتظارکی گھڑیاں ختم ہونے لگی ،وزیراعظم عمران خان کل گرین لائن منصوبےکاافتتاح کرنے کیلئےکراچی آئیں گے،اس جدیدٹرانسپورٹ سروس میں عوام کیلئے بہت سی سہولیات رکھی گئی ہیں،شہرقائدمیں گرین لائن منصوبےکیلئے 80 بسیں لائی گئیں ہیں، جس کیلئےاسٹیشنزقائم کئےگئےہیں جبکہ ان بسوں کوچلانےکیلئے 200 کے قریب ڈرائیورزکو تربیت بھی دی گئی ہے۔
عوام کیلئے ان بسوں میں سفرکرنےکیلئے کرایہ کم ازکم 15 اورزیادہ سے زیادہ 55 روپے رکھاگیاہے،ساتھ ہی ان جدیدبسوں میں گرمی سے ستائےعوام کیلئے ائیرکنڈیشنڈ اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی ہےجبکہ ان بسوں میں پہلادروازہ خواتین کیلئے دوسرافیملی کیلئے اورتیسرادروازہ مردوں کےداخل کیلئے مختص کیا گیا ہےساتھ ہی ان بسوں میں اسپیشل افرادکیلئے بھی علیحدہ سے سیٹیں بنائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گرین لائن منصوبےکاافتتاح،کیاوزیراعلیٰ سندھ بھی وزیراعظم کےہمراہ ہونگے؟
کراچی میں ٹرانسپورٹ کےبوسیدہ نظام کے باعث بسوں کے دروازے پر لٹک کر جانےوالے،گڑھوں ميں گرجانےوالے اور گرین لائن جیسی سروس کوصرف خوابوں میں پانے والے اب اس خواب کوتعبیرہوتےہوئے بھی دیکھ سکیں گے،سرجانی سےمسافروں کو لے کر سفرشروع کرنے والی یہ ہری بس نمائش چورنگی پر زیرزمین اسٹیشن کے راؤنڈ اباؤٹ سے واپس سرجانی جایاکرےگی۔