پاکپتن : وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا کے گھر پر شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں خاور مانیکا کے گھر پر تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو میں خاور مانیکا دھمال ڈالتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکتپن میں خاور مانیکا کے گھر پر ان کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں خاور مانیکا اور ان کا بیٹا صوفیانہ کلام پر دھمال ڈالتے رہے اور عقیدت مندوں کی جانب سے ان پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔
“ریاست مدینہ” میں مزے خاور فرید مانیکا اور بُشری بی بی کے بیٹوں کے ہیں ???? pic.twitter.com/Lrn1ln2hdg
— Rana Shafiq pmln (@RanaShafiqpmln) March 12, 2021
اس تقریب کے دوران ہوئی فائرنگ بھی کی گئی۔ خاور فرید مانیکا کے بھائی احمد رضا مانیکا کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی 9 اپریل کو شادی ہے اور اس خوشی میں یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔
خاور مانیکا نے دو روز قبل بھی اسی طرح کی ایک تقریب اپنے آبائی گاؤں پیر غنی میں بھی منعقد کروائی تھی۔ دوسری جانب اس تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کا لانگ مارچ حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان ہوگا۔شہباز گِل
علاقہ مکینوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔جبکہ سوشل میڈیا سائٹ سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے پاکپتن پولیس سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
یہ خاور مانیکا اس کا بیٹا کیا کر رہے ہیں اور قانون کے رکھوالے کہاں ستو پی کر سو رہے ہیں pic.twitter.com/CwuRnOIkib
— Ghakhar kiyani (@GhakharJPAK) March 13, 2021