چیف جسٹس کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک سے نجات دلائیں، خواجہ طارق نذیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

khawaja tariq nazir strongly condemn load shedding in karachi

کراچی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ء خواجہ طارق نذیر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک کے عذاب اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے از خود نوٹس لیتے ہوئے عوام کو کے الیکٹرک کی لوٹ کھسوٹ اور بلاجواز لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں ۔

منگل کو جاری بیان میں خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ قیامت خیز گرمی میں تیل کی عدم دستیابی اور کمی کا بہانہ بنا کر کے الیکٹرک نے بار بار بجلی کی فراہمی منقطع کرکے کراچی کے شہریوں کو جہنم رسید کردیا ہے ۔

کے الیکٹرک تیل بچاکر لوڈ شیڈنگ کررہی ہے اور اپنا منافع بڑھائی ہے ۔اسے عوام کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب عوام کو کورونا کے وبائی عذاب میں بے یار و مدد گار چھوڑدیاگیاہے، وہ روٹی ،روزی کے لیے پریشان ہیں تو دوسری جانب میٹر ریڈنگ کا نہ لینا کے الیکٹرک کی نااہلی ہے ،جس کی سزا عوام کیوں بھگتیں ۔

کے الیکٹرک دن میں کئی بار گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے ان کی زندگی اجیرن کررہی ہے ۔خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ماہ مئی کے بل اوسط کی بنیاد پر بھیج کر ،جون کے بلوں کے ذریعہ کراچی کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا مکمل پروگرام ترتیب دے دیا ہے جبکہ اس حوالے سے نیپرا سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک نے کورونا کے پھیلاؤ کا ٹھیکہ لے لیا

کے الیکٹرک کی نااہلی کی سزا کراچی کے شہریوں کو نہیں ملنی چاہیے ۔انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ کے الیکٹرک کی لوٹ کھسوٹ کا نوٹس لے کر تادیبی کارروائی کرکے عوام کو ریلیف دلوائیں ۔

Related Posts