خواجہ آصف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی بھی حکومتی نمائندہ توشہ خانہ کے تحائف اپنے پاس نہیں رکھ سکتا اور وزیر اعظم شہباز شریف کو جتنے بھی تحائف ملے وہ سرکاری خزانے میں رکھے جا رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور تقریباً دو ماہ میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پرویز الٰہی آنے والے دنوں میں عمران خان کی حمایت جاری نہیں رکھیں گے اور انہوں نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ’اچھا خیال رکھیں‘ کیونکہ وہ رخ بدل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مخالفین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، اسد عمر

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو ایک قومی اردو روزنامے نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان چند روز قبل مذاکرات ہوئے تھے اور آئندہ چند روز میں مذاکرات کا ایک اور سیشن شیڈول ہے۔

Related Posts