خواجہ آصف کوجیل میں وی آئی پی سہولیات مل گئیں، نیب کی رانا ثناء اللہ کاکیس سننے کی درخواست

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Khawaja Asif gets VIP facilities in jail

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف کوجیل میں وی آئی پی سہولیات مل گئیں، نیب نے رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مقرر کرانے کے لیے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو جیل میں بی کلاس سہولیات دینے سے متعلق درخواست کا معاملہ پر جیل حکام نے عدالت میں اپنا جواب جمع کروا دیا۔جیل حکام نے جواب میں موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف کو علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے روم میں ٹی وی ،اخبار ،ٹیبل اور میٹریس فراہم کردیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کو قانون کے مطابق سہولیات دی گئی ہیں،کمرہ گرم کرنے والا ہیٹر اور گھر کا کھانا عدالتی حکم سے مشروط ہوگا۔

دوسری جانب نیب نے رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مقرر کرانے کے لیے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔نیب کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رانا ثناءاللہ آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

مزید پڑھیں:رئیس نبیل وزیراعلیٰ سے مل گئے، عثمان بزدار نے پیپلزپارٹی کی وکٹ اڑادی

رانا ثناءاللہ کو گزشتہ برس مارچ میں عبوری ضمانت دی گئی تھی ۔ بنچ کی عدم دستیابی کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا ۔ نیب نے موقف میں استدعا کی کہ رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔

رانا ثناءاللہ کیس میں فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے۔یاد رہے کہ نیب نے رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔نیب نوٹس ملنے پر رانا ثناءاللہ نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لی تھی۔