خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 کی شوٹنگ کیپ ٹاؤن میں جاری، شو کا آغاز کب ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 کی شوٹنگ کیپ ٹاون میں جاری، شو کا آغاز کب ہوگا؟
خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 کی شوٹنگ کیپ ٹاون میں جاری، شو کا آغاز کب ہوگا؟

بھارتی ٹی وی چینل کلرز کا خطروں سے بھرپور پروگرام خطروں کے کھلاڑی کے 12 ویں سیزن کا آغاز جلد ہورہا ہے۔

حال ہی میں کلرز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 کا ٹریلر جاری کردیا ہے، جس میں شو کے میزبان روہت شیٹی کو ایکشن کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

 ویڈیوکے کیپشن میں لکھا ہے کہ 9 جولائی سے خطروں کے کھلاڑی کا آغاز ہورہا ہے، جس کو ہر ہفتے اور اتوار کی رات 9 بجے کلرز پر دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ خطروں کے کھلاڑی کو ریلیٹی شو ڈانس دیوانے کی جگہ پر دکھایا جائے گا، اس میں زیادہ تر ایسی شخصیات نظر آئینگی جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہیں اور اُن کے مداحوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

شو میں شریک اداکاروں میں روبینہ دلیک، سریتی جھا، شیوانگی جوشی، کنیکا مان، پراتیک سہجپال، موہت ملک، تشار کالیا، چیتنا پانڈے، راجیو ادتیا، نشانت بھٹ، جنت زبیراور فیصل شیخ شامل ہیں جو کہ خطروں کا سامنا کرتے نظر آئینگے۔ اس کی شوٹنگ کیپ ٹاؤن میں جاری ہے۔

خطروں کے کھلاڑی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مشہور ٹک ٹاکر اسٹار فیصل شیخ نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ تفریح کیلئے بنائی گئی ویڈیوز مجھے خطروں کے کھلاڑی تک لے آئینگی، تاہم میں بہت زیادہ خوش ہوں اور شو کو جیتنے کیلئے بھی پُرامید ہوں۔

Related Posts