خلیل الرحمان قمرکا ماہرہ خان کو ڈرامے میں کاسٹ کرنے پر افسوس کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خلیل الرحمان قمرکا ماہرہ خان کو ڈرامے میں کاسٹ کرنے پر افسوس کا اظہار
خلیل الرحمان قمرکا ماہرہ خان کو ڈرامے میں کاسٹ کرنے پر افسوس کا اظہار

پاکستان کے معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے ایک بار پھر انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامہ سیریل صدقے تمہارے کی کلپ شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ ڈرامہ یوٹیوب پر آگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماہرہ خان کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ انہیں اس بات کا زندگی بھر افسوس رہے گا کہ ماہرہ خان نے ان کی زندگی پر بننے والے ڈرامے میں بطور ہیروئن کام کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی جب خلیل صاحب کو ایک پروگرام کے دوران سیگمنٹ میں ماہرہ خان کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا مجھے زندگی بھرکا غم ہے اس نے میری زندگی کا سیریل کیا اور اس میں یہ ہیروئن تھی اور یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عالیہ بھٹ سے مشابہت پر خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور عدنان ملک نے خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’صدقے تمہارے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

یہ ڈرامہ 2014 میں نجی ٹی وی چینل سےنشر کیا گیا تھا، ڈرامہ خلیل الرحمان قمر کی زندگی پر مبنی تھا اور اداکار عدنان ملک نے اس میں خلیل الرحمان قمر کا کردار نبھایا تھا۔

Related Posts