خلیل الرحمٰن قمرکا کہنا ہےماہرہ خان کو نہ معاف کروں گا، نہ بات کروں گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف ڈراما رائٹراور فلم ساز خلیل الرحمٰن قمر نے ایک بار پھر سپر اسٹار ماہرہ خان کے حوالے سے واضح بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں نہ معاف کریں گے اور نہ ہی ان سے بات کریں گے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران خلیل الرحمٰن قمر کی گفتگو کی مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہوئی، جس میں وہ ماہرہ خان پر بات کرتے نظر آئے۔ ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اب بھی اداکارہ سے ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے “صدقے تمہارے”میں کاسٹ کرنا ایک “غلطی” تھی، لیکن وہ اداکارہ کو معاف کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے یہ بھی کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ زندگی میں کبھی ماہرہ خان سے دوبارہ بات کریں گے، تاہم انہوں نے ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ انہیں ہیروئن کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔

@rehantariqshow

ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کروں گا خلیل الرحمٰن قمر

♬ original sound – Rehan Tariq Show – Rehan Tariq Show

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ مئی 2024 میں خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ماضی کے بیانات کو نظرانداز کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ اس وقت یہ اطلاعات تھیں کہ ماہرہ خان ان کی لکھی فلم “مرزا جٹ”میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئیں گی۔

گوہر رشید نے ویڈیو پیغام کے زریعےشادی کی خبروں کی حقیقت بتادی

خلیل الرحمٰن قمر اور ماہرہ خان کے درمیان اختلافات مارچ 2020 سے شروع ہوئے، جب ڈراما رائٹرنے ایک ٹی وی شو کے دوران سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی۔ ماہرہ خان نے اس پر ٹوئٹر کے ذریعے شدید ردعمل ظاہر کیا اور خلیل الرحمن کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

ماہرہ خان نے اپنی ٹوئٹ میں خلیل الرحمٰن قمر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھاکہ وہ خواتین کی تضحیک کرنے والے شخص کے الفاظ پر حیران ہیں، اور انہیں افسوس ہے کہ ایسے افراد کو مزید پراجیکٹس دیے جاتے ہیں۔

یہ معاملہ گزشتہ پانچ سالوں سے مختلف بیانات اور تنازعات کا موضوع بنا ہوا ہے، اور حالیہ گفتگو نے ایک بار پھر اس بحث کو زندہ کر دیا ہے۔

Related Posts