معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر اور آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان برپا ہوگیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے خلیل الرحمن قمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
خلیل الرحمٰن قمر اور آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر اسکرپٹ کے لیے نہیں، غلط ارادے سے خاتون کےگھر گئے، خلیل الرحمٰن قمر نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا۔
یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے سے گن پوائنٹ پر ویڈیو بنوائی گئی ، اس سے قبل پولیس کو دی گئی درخواست میں خلیل الرحمٰن قمر کا کہناتھا کہ مجھے رات بارہ بجے نامعلوم نمبر سے فون آیا فون پر آمنہ عروج نامی خاتون نے بتایا کہ وہ لندن سے آئی ہیں اور میری بہت بڑی فین ہیں۔
انہوں نے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اصرار کے اپنی بحریہ ٹاون کی لوکیشن مجھے بھیج دی میں لوکیشن پر پہنچا آمنہ عروج نے مجھے کمرے میں بٹھایا اتنے میں بیل ہوئی وہ باہر کی طرف گئیں میں سمجھا کوئی ڈیلیوری بوائے ہوگا لیکن چند منٹ بعد 6/7 مسلح افراد کمرے میں داخل ہوئے اور مجھے لوٹ لیا۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر اور آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو نے معاملے کو نیا رخ دیدیا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ایک بار پھر خلیل الرحمٰن قمر کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔