صبا قمر بے ہودہ کپڑے پہنتی ہے، خلیل الرحمٰن قمر نے نئی بحث چھیڑ دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خلیل الرحمٰن قمر
(فوٹو: ڈان امیجز، یوٹیوب)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میرے پاس تم ہو سمیت متعدد ٹی وی سیریلز کے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے نئی بحث چھیڑتے ہوئے کہا ہے کہ صبا قمر بے ہودہ کپڑے پہنتی ہے، اس کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کروں گا۔

حال ہی میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ یوٹیوب چینل کے میزبان نے سوال کیا کہ ایسی کون سی اداکارہ ہے جسے آپ اپنے ڈراموں میں کبھی کاسٹ نہیں کرنا چاہیں گے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ صبا قمر کو کبھی کاسٹ نہیں کرنا چاہتا۔ میرا خیال ہے کہ میں کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔ وہ جس طرح کے بے ہودہ کپڑے پہنتی ہے، وہ میرے ڈراموں میں نہیں آتے۔

ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ صبا قمر بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے میرے ایک سیریل میں بھی اداکاری کی اور شاندار کام کیا ہوا ہے لیکن یہ میرا کلچر نہیں ہے۔ بہرحال، کپڑے وغیرہ ان کی بہت ذاتی چیزیں ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میرا ذاتی حق ہے کہ میں کسی اداکارہ کے ساتھ کام کروں یا نہیں۔ خیال رہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر اپنے متنازعہ بیانات کے باعث پہلے بھی متعدد بار اخبارات کی شہ سرخیوں کا حصہ بنتے آئے ہیں۔

Related Posts